i پاکستان

سپریم کورٹ،گلگت بلتستان اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتویتازترین

April 12, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی درخواست پر گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان تیاری کرکے خود پیش ہوں گے، عدالت سے درخواست ہے کہ مناسب وقت دیا جائے اس پر وکیل درخواست گزار مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔ بعدازاں عدالت نے حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی