i پاکستان

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکردیتازترین

October 10, 2024

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے جمعہ کو سماعت کرنی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔ مخالف وکلا کو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی