i پاکستان

سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے، جاوید لطیفتازترین

September 19, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التوا ہیں، الگ آئینی عدالت بننے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا سیشن اور ہائی کورٹ کو بائی پاس کرکے سپریم کورٹ سیاسی فیصلے کرتی ہے، نوازشریف کو تاحیات نااہل کسی چھوٹی عدالت نے نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پاکستان گرداب میں پھنسا، سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دیتی ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو لانچ کرنے سے پاکستان کی بربادی ہوئی، آج بھی بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری میسر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی