i پاکستان

سپریم کورٹ نے صدر مملکت کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دیتازترین

March 16, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے صدر پاکستان نا اہلی کیس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر عارف علوی کی اہلیت کو ظہور مہدی نامی شہری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی