i پاکستان

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم ادائیگی کیخلاف اِن چیمبر سماعتتازترین

April 14, 2023

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم ادائیگی پر اِن چیمبر سماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل 3رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اِن چیمبر سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں،اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ،اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی چیمبر میں پیش ہوئے،اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت فنڈز کے اجرا کے معاملے میں بے بس ہے، پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی