i پاکستان

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرتازترین

October 15, 2022

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی