i پاکستان

سپریم کورٹ، قتل کے الزام میں قید مجرم کو بری کرنے کا حکمتازترین

January 24, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے الزام میں قید مجرم کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے سوال اٹھایا کہ کیا کوی الزام لگائے گا تو اسے سزا دے دی جائے گی؟ پراسیکیوشن نے الزام ثابت کرنا ہوتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ سب کو مارنے کی نیت سے آنے والا کسی ایک کو کیوں چھوڑے گا؟۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد ملزم بھی بری ہو چکا جبکہ ایک ملزم دوران ٹرال وفات پا گیا۔سپریم کورٹ نے محمد جاوید کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔محمد جاوید کو 2013 میں تلہ گنگ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہای کورٹ نے ٹرال کورٹ کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی