i پاکستان

سپریم کورٹ کو نیب ختم کرنے کا آرڈر جاری کرنا چاہیے ،کسی کو بھی نااہل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں،شاہد خاقان عباسیتازترین

October 21, 2022

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی نااہل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، سیاست سے صرف نواز شریف کو نا اہل کیا گیا، اس کے علاوہ کسی اور کو نا اہل کیا گیا؟ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نیب کو ختم کیا جائے، نیب نے 23سالوں میں کیا کیا ہے؟ نیب نے ان سالوں میں لوگوں کی زندگیوں پر کیا اثر ڈالا؟ اگر سیاسی جماعتیں نیب کوختم کرتی ہیں تو الزام لگتا ہے کہ اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے کیا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں سپریم کورٹ کو نیب ختم کرنے کا آرڈر جاری کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھاکہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بنتی جس کے باعث یہ سب کچھ ہوتا ہے، ایل این جی جب لینے کا وقت تھا تب لی نہیں جنہوں نے لی انہیں جیلوں میں ڈالا، نیب ہم سے پوچھتا ہے کہ ہم نے مہنگی ایل این جی لی ہمارے بعد جنہوں نے لی ان کا کیا؟شاہد خاقان عباسی نے واضح الفاظ میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اس کے بعد ہی الیکشن ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی