i پاکستان

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاجتازترین

May 02, 2024

شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2بھائیوں کو 2005 اور 2006 میں قتل کیا گیا، جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔والدہ نے کہا کہ آج بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی