پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسلی میں ریفرنس دائر کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر نیاظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے درخواست میں مقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں، عام انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجا اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی