i پاکستان

سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی ایڈوائس پر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکارتازترین

December 21, 2022

سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لیے 2 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں سپیکر نے بھی 2 صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے حکم پر اجلاس بلانے کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جبکہ سپیکر نے اپنے طلب کردہ جاری اجلاس کو گزشتہ شب جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی