i پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدمتازترین

May 25, 2024

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رفع فلسطین میں فوجی آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو روکنے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ خوش آئند ہے، عالمی عدالت نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے تلخ حقائق دنیا کے سامنے عیاں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بعد رفع میں7 مئی سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام، جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور عورتیں شامل ہیں پر انسانیت شرمندہ ہے، اسرائیل فلسطین میں 84 ہزار سے زائد افراد کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کرنے کے بعد بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مظاہروں اور عالمی عدالت کے فیصلوں کے باوجود بھی اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں روکی جو کھلم کھلا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا کہ اسرائیل ایک ماہ میں اس حکم کے تحت کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی