مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بر پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 269900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 231396روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی