i پاکستان

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیتازترین

August 22, 2024

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی نرخ 257 روپے بڑھ کر ریکارڈ 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی ہے۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی سطح پر زیادہ نرخ جاری کیے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔مہنگا سونا بہت سے خاندانوں کی خریداری کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، تاہم جنوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سرمایہ کاروں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی