عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 2313 ڈالر فی اونس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی