ملک بھر میں سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی