i پاکستان

سول سوسائٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کی خراب حالت پر انتہائی دکھ کا اظہار،9 مئی واقعہ کی مذمتتازترین

July 15, 2023

سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا اور 9 مئی واقعہ کی مذمت کی۔ وفد نے جناح ہاوس کو نذرِآتش اور خراب حالت میں دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ شرکا وفد کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو جس قدر بری طرح جلایا اسے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہدا کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی