i پاکستان

سول ایوی ایشن کے منصوبوں میں کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہتازترین

August 12, 2024

وزارت ہوابازی نے سول ایوی ایشن کے بڑے منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ سی اے اے میں براہ راست بھرتیوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی اے اے کے شعبہ فلائٹ سٹینڈرڈ، ایس کیو ایم ایس، ایرومیڈیکل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی بھرتیوں میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سٹاف لیول کی بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی پر شعبہ ایچ آر حکام کے متعلق وزارت ہوابازی کو شکایات ملی ہیں۔ وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے تمام معاملات کی شفاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت ہوابازی کو بھرتیوں اور منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی