i پاکستان

صوبوں کی درخواست مسترد، محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند نہ کرنے کا فیصلہتازترین

July 05, 2024

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی ، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہونگی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو مختلف صوبوں کی طرف سے 6ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی