i پاکستان

صوبائی وزیر پختونخوا کے استعفی کا معاملہ، مزید ناراض ارکان کے شکیل خان سے رابطےتازترین

August 16, 2024

پختونخوا میں صوبائی وزیر کے استعفی کے معاملہ پر پارٹی کے دیگرکئی ناراض اراکین کا بھی شکیل خان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ شکیل خان کے استعفی کے بعد ناراض اراکین نے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا شکیل خان کو مہنگا پڑگیا، عمران خان کو صورت حال سے آگاہ کرنے پرشکیل خان کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلی کے خلاف شکایات لگائی تھی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی طرف سے شکایات کرنے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور ناراض تھے، شکیل خان کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلے حکومت نے منانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس کے دن ان کے ساتھ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کو مجبورا بھیجا گیا۔ واضح رہے شکیل خان کا شمار ایم این اے عاطف خان، شہرام ترکئی اوراسد قیصر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی