پی ٹی آئی کے صوبائی رکن اسمبلی علی شاہ خان کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطباق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان نے روڈ شاہی کے علاقے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار عزت علی پر تشدد کیا۔ اور اہلکار کو تھپڑ مارے، دھکے دیئے۔ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 500، 506، 186 اور 353 کے تحت کارروائی شروع کر دی۔واقعے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ علی شاہ نے اپنی سیاسی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی،جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پولیس کے مطابق قانون سب کیکیلئے برابر ہے اور کسی کو بھی طاقت کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مقامی انتظامیہ نے واقعے کے بعد متاثرہ اہلکار کو تحفظ فراہم کرنے اور رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ جبکہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی