i پاکستان

صوابی، گھر کے تنازع پر دو چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتلتازترین

September 19, 2024

خیبرپختونخوا صوبہ کے شہر صوابی کے علاقے سلیم خان میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے دو سگے چچا قتل کردئیے۔ تفصیل کے مطابق واقعے میں ملزم کا ایک چچا زاد بھائی بھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم نے مکان کے تنازع پر اپنے دو سگے چچا کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم بھتیجا فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی