i پاکستان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ تبدیلتازترین

May 04, 2024

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کر دی۔ سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی