ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم عثمان سکندر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر پسرور، سیالکوٹ میں بھی مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں، ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی