سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) سانگھڑ نے بتایا کہ 2 روز کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی