i پاکستان

سندھ،منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونیوالے اشیا کی فروخت پر پابندی عائدتازترین

September 10, 2024

حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیا کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ متعلقہ تھانوں کے اسٹیشن ہاوس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں۔ صوبے کے سینیئر وزیر نے ہدایت کی کہ عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی