i پاکستان

سندھ پولیس کی کچے کے اغوا کاروں کو وارننگ، مغویوں کو 48 گھنٹوں میں آزاد کرنے کا حکمتازترین

January 13, 2026

اوباڑو میں پولیس کی جانب سے کچے کے تمام جرائم پیشہ اور اغوا کاروں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے تمام مغویوں کو 48 گھنٹوں کے اندر آزاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کچے کے تمام افراد کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلحہ اور گولی بارود کی ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔ پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز 48 گھنٹوں میں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 48 گھنٹوں کے بعد خلاف ورزی کرنے اور کچے کے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی