i پاکستان

سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزرا کا جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے، شیخ رشیدتازترین

September 20, 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا کا استقبال جوتوں سے کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا کا استقبال جوتوں سیہورہا ہے۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسے پیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنے کیسز ختم کراناتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی