سندھ بھر میں جنوری سے اکتوبر تک ملیریا کے 2 لاکھ 27 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی سے ملیریا کے ایک ہزار 808 کیس سامنے آئے۔ملیریا کے سب سے زیادہ 971 کیس کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے۔ضلع کورنگی سے 288، ضلع جنوبی سے 242، ضلع غربی سے 155، ضلع شرقی 84، ضلع وسطی سے 68 کیسز سامنے آئے جبکہ ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔حیدر آباد سے ملیریا کے ایک لاکھ 9 ہزار 812، سکھر سے 16ہزار 533، لاڑکانہ سے 50 ہزار 444، میرپورخاص سے31 ہزار 225 جبکہ شہید بینظیر آباد سے 18ہزار 168 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی