سندھ کابینہ اجلاس(آج) 30 مئی بروز جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ سندھ کابینہ اجلاس میں مختلف محکموں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر غور ہوگا، سندھ کابینہ دو کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز کو مروجہ ٹیکس سے مستثنی قرار دینے پر فیصلہ کرے گی، سندھ کابینہ کا ایجنڈا 33 نکات پر مشتمل ہے۔ کابینہ اجلاس میں خصوصی عدالتوں کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی، گھریلو ملازمین کے لئے صوبائی کونسل کا قیام ایجنڈا میں شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی