وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے کا ایک بھی قطرہ کہیں نہیں جانے دیں گے۔عالمی یوم اطفال پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت آگاہی واک کی تقریب سے وزیراعلی سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح طور پر ن لیگ کو تحفظات بتائے ہیں، بلاول بھٹو چاہتے ہیں ن لیگ سے جو تحفظات ہیں دور ہوں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا موقف واضح ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے پانی پر کسی کو نظر رکھنے نہیں دے گی، سندھ کے پانی پر نظر رکھنے پر پیپلزپارٹی فرنٹ پر رہی، جبکہ سندھ کے پانی سے متعلق بلاول بھٹو سے بات ہوئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ 6 کینالوں کا منصوبہ منظور نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے پانی پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گی، ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں بھی کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے، ہمارے پاس سینٹ میں دوتہائی اکثریت ہے، پیپلزپارٹی ملک کی نمائندہ جماعت ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی ضروریات کاخیال رکھنا ہے،اسپیشل چلڈرن ڈے پر بچوں اور والدین کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ہمیں بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے، اور محکمہ تعلیم پر توجہ دینی ہے، اسوقت 52 کیسز پولیوکے سامنے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی