i پاکستان

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ شروعتازترین

September 30, 2025

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پی ایم ڈی نے جنوب مشرقی سندھ میں 2 اکتوبر تک ہوا، گرج چمک اور درمیانی وقفوں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ٹنڈوالہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سانگھڑ میں بھی رات گئے تیز ہوائوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم ، ٹنڈومحمد خان میں بھی بادل جم کر برسے۔محکمہ موسمیات نے 3 اکتوبر تک سندھ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائو ں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی