i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا ایس بی سی اے کوغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکمتازترین

November 03, 2022

سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو آگرہ تاج میں 96 گز پر 6 منزلہ غیر قانونی عمارت بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 33/755 یوسی ون لیاری میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ آگرہ تاج میں 96 گز پر 10, 10 منزلہ عمارت بن رہی ہیں۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی