i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا اعلی پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکمتازترین

April 28, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع اور داخلہ کے سیکرٹریز آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس تحقیقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس رپورٹس مسترد کردیں۔عدالت نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی