سندھ ہائیکورٹ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔کراچی کے علاقے سکیم 33 کی ایک ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، کے الیکٹرک کیخلاف درخواست منصف جان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔درخواست گزار کے مطابق کے الیکٹرک کو 100 فیصد بل دینے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بل کی ادائیگی کے باوجود ہاسنگ سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کر رکھا ہے۔عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی