i پاکستان

سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے کام روک دیا، دھاندلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتویتازترین

July 04, 2024

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے کام روکتے ہوئے جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پی ایس 95 سے آزاد امیدوار راجا اظہر سمیت 4 امیدواروں کی درخواستوں کی سماعت ہونا تھی۔ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کے بعد ممکنہ طور پر نیا روسٹر جاری ہوگ، نئے روسٹر جاری ہونے کے بعد ہی موجودہ ٹربیونل کا کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی