سموگ نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا، صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں دنیا بھر میں سرفہرست آگیا۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 593 پر پہنچ گئی جبکہ بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 876 اور شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 840 ریکارڈ کی گیا، ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 682 پر جا پہنچی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی سموگ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے کھلے تھے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں بھی نرمی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد 285 ائیر انڈیکس کے ساتھ دوسرے اور روجھان 264 کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا۔ادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جہاں ائیر انڈیکس 415 ہے جب کہ کراچی 221 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔دوسری جانب وادی کوئٹہ میں فضا کا معیار بہترین قرار دیا جارہا ہے، کوئٹہ کے افق پر صاف اور نیلا آسمان، خشک سرد موسم میں چمکتی دھوپ اور پت جھڑ میں بھی رنگ برنگ کھلے پھول ماحول کو خوشگوار بنارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی