دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کنوں نے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک کام کرنے سے نکار کردیا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جب کہ حکومت دکی انتظامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کیساتھ رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی