i پاکستان

سکیورٹی خدشات، اڈیالہ میں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتویتازترین

October 22, 2024

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے معاون وکیل عنصر کیانی جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ عنصر کیانی نے کہا کہ تھوڑا وقت دے دیں میں سینئر کونسل سے کنفرم کر لیتا ہوں، سینئر وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں میں ہدایات لے کر عدالت کو بتاتا ہوں جس پر عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عنصر کیانی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ جیل میں سکیورٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں توسیع ہوگئی ہے اڈیالہ جیل میں اس وقت کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔جس پر احتساب عدالت نے 190 ملین پائرنڈ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی