i پاکستان

سیشن کورٹ لاہور نے پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیاتازترین

February 15, 2023

سیشن کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی