i پاکستان

سینیٹراسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاتازترین

September 28, 2022

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی