i پاکستان

سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیاتازترین

December 20, 2022

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو الیکشن کمیشن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن عملے نے شبلی فراز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمر ان خان اور تحریک انصاف کا کیس لگا ہوا ہے۔ عملے نے کہا کہ ہمیں حکام سے اجازت لینے دیں اس کے بعد اجازت دیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر شبلی فراز اجازات نہ ملنے کے باعث الیکشن کمیشن کے استقبالیہ روم میں بیٹھ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی