i پاکستان

سینیٹر شبلی فراز کا یوسف رضا گیلانی کو خط، پریزائیڈنگ آفسر بننے پر پلوشہ خان کے خلاف کارروائی مطالبہتازترین

June 08, 2024

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا خط میں گزشتہ روز قواعد وضوابط کیخلاف پریزائیڈنگ آفسر بننے پر پلوشہ خان کے خلاف کارروائی کی جائے ایوان کے قواعد وضوابط کا خاص خیال رکھاجائے ، تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے جمعہ کے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی موجودگی میں ایوان کی صدارت کرنے پر پلوشہ خان سے ہونے والی جھڑپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا شبلی فراز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پلوشہ خان نے قواعد وضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اجلاس کی صدارت کی جو کہ قواعد کی خلاف ورزی ہے شبلی فراز نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ ایوان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایوان قواعد وضوابط کے مطابق چلایا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی