i پاکستان

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے،عمر سرفراز چیمہتازترین

October 13, 2022

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف، زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف واضح 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز کو بری کر دیا گیا، این آر او 2 دے کر سب چوروں ، ڈاکوں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی