سینیٹ اجلاس کے دوران مختلف سیاسی رہنمائوں نے ارشد ندیم کو اولمپکس گیم میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دے دی۔ سینیٹر مسرور احسن نے اولمپکس میں گولڈمیڈل جتنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روش کیا ہے، اس کو سراہا جانا چاہیے۔ بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے، ارشد ندیم ہمارا قومی ہیرو ہے، یہ ایوان ارشد کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم واقعی قومی ہیرو ہے، ارشد ندیم کو قوم اور اس ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ارشد ندیم کو واپس آنے پر انعام بھی دیں گے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی رکھیں گے۔ بعد ازاں سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایوان کی جانب سے ارشد ندیم کے حق میں قرارداد بھی اس ایوان سے پاس ہونی چاہیے، میں قرارداد پیش کردوں گا، قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی