سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس آج جمعرات یکم اگست کو دن ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں سینٹر سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف پیکج کا جائزہ لیا جائے گا ۔وزارت اقتصادی امور کے حکام کمیٹی کو جون 2024 تک ائی ایم ایف سے وصول ہونے والی رقم اس کی ادائیگی کے بارے میں اگاہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی