i پاکستان

سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس آج ہوگا،کمیٹی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی دستاویزات کا جائزہ لے گیتازترین

August 29, 2024

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی آج(جمعہ کو) آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔تفصیل کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج جمعہ 30 اگست کو دن دو بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ 1992 میں کیے گئے معاہدوں کی دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی گزشتہ 20 سال میں ان آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات بھی معلوم کرے گی۔کمیٹی یہ جانے گی کہ اس وقت خطے کے باقی ملکوں میں ایسے معاہدے کن نرخوں پر کیے گئے۔تمام آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات بھی پوچھی جائیں گی۔کمیٹی ان غیر منصفانہ معاہدوں کے پیچھے کارفرما عناصر تک پہنچنے کی بھی کوشش کرے گی جس کے باعث آج ملک شدید ترین بحران کا شکار ہے۔وزیر بجلی اویس لغاری مکمل تیاری کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہوں گے۔سیکرٹری ان کی معاونت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی