i پاکستان

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرریکارڈ اضافہتازترین

December 23, 2024

ملکی سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 48.04 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نومبر میں 8 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا، نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر سے زائد رہا، اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں 21.47 فیصد کمی ہوئی۔اکتوبر میں تقریبا 10 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا تھا، جولائی تا اکتوبر 37 لاکھ 39 ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا، 5ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 13 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار ڈالر رہا،رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.93 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی