وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثرہوا ہوں،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی