i پاکستان

سیلاب متائرین کی بحالی آپریشن شروع، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،وزیر اعلی مریم نوازتازترین

September 19, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے اور بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے اور متاثرین کی امدادکیلئے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔یونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں کے 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 63 ہزار 200 پکے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 684 کچے مکانات متاثر ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کی جائے گی، سروے ٹیموں میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ کیمپ اور پوائنٹس قائم کیے جائیں، حکومت متاثرین تک خود پہنچے، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کوئی بھی ریلیف سے محروم نہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی